ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / راہل گاندھی نے لاپتہ پائلٹ کی حفاظت پر ظاہرکی تشویش، بولے اپوزیشن کو اعتماد میں لے حکومت

راہل گاندھی نے لاپتہ پائلٹ کی حفاظت پر ظاہرکی تشویش، بولے اپوزیشن کو اعتماد میں لے حکومت

Thu, 28 Feb 2019 00:34:07    S.O. News Service

نئی دہلی،27فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) پاکستان اور ہندوستان کے درمیان بدھ کی صبح اس وقت کشیدگی کی صورتحال پیدا ہوگئی جب پاکستانی لڑاکا طیاروں نے ہندوستانی سرحد میں گھس کر ہمارے فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی لیکن پہلے سے انتباہات کے باوجود فضائیہ کے جان بازوں نے پاکستان کے جنگجووں کو نکال دیا لیکن اس کارروائی میں ہندوستان کا ایک مگ 21 لڑاکا طیارے کریش ہو گیا جس کا پائلٹ لاپتہ ہے۔کانگریس صدر راہل گاندھی نے لاپتہ بھارتی پائلٹ کی واپسی کی خواہش ظاہرکی ہے۔اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ اجلاس کے بعد راہل گاندھی نے کہا کہ ملک میں سیکورٹی حالات پر تمام اپوزیشن رہنماؤں نے تشویش ظاہر کی ہے، ساتھ ہی راہل نے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے پاکستان کی جانب سے کی گئی کارروائی کی سخت مذمت کی ہے۔راہل گاندھی نے وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا ایک لڑاکا طیارے پاکستان کے خلاف جوابی کارروائی میں کریش ہو گیا ہے، جس پر تمام رہنماؤں نے دکھ ظاہر کیا،ساتھ ہی لیڈروں نے لاپتہ ہندوستانی فضائیہ کے پائلٹ کی واپسی پر اپنی تشویش ظاہر کی ہے۔

راہل گاندھی نے کہا کہ حزب اختلاف کے رہنماؤں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ہندوستان کے اتحاد، سالمیت اور خودمختاری کی حفاظت کے لئے تمام اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے۔اس سے پہلے کانگریس صدر راہل گاندھی نے ٹویٹ کر کہا کہ ہماری ہندوستانی فضائیہ کے بہادر پائلٹ کی گمشدگی کی معلومات پر دکھ ہوا،مجھے امید ہے کہ وہ محفوظ گھر واپس آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ انہیں کوئی نقصان نہ ہو، ہم اس مشکل وقت میں اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔


Share: